ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : چلتی ٹرین میں کم عمر بچی کے ساتھ جنسی ہراسانی کا الزام - ملزم پوکسو کے تحت گرفتار

بھٹکل : چلتی ٹرین میں کم عمر بچی کے ساتھ جنسی ہراسانی کا الزام - ملزم پوکسو کے تحت گرفتار

Tue, 21 Nov 2023 13:29:47    S.O. News Service

بھٹکل 21 / نومبر (ایس او نیوز) کیرالہ کے کوچیویلی سے 17 نومبر کو نکلنے والی ٹرین میں سفر کے دوران ایک 9 سالہ بچی کے ساتھ جنسی ہراسانی کرنے کے الزام میں ریلوے پولیس نے ابراہیم (39 سال) نامی شخص کو گرفتار کیا اور اگلی کارروائی کے لئَے مرڈیشور پولیس کے حوالے کیا ۔

    بتایا جاتا ہے کہ ملزم کیرالہ کا رہنے والا ہے اور چلتی ٹرین میں مونگ پھلّی کے پیکیٹس فروخت کرتا ہے ۔ بچی کے والدین کا الزام ہے کہرات کے وقت کوچیویلی ایکسپریس میں ان کے ساتھ سفر کرتے وقت بچی اپنی سیٹ پر سو رہی تھی ۔ اس وقت  ملزم ابراہیم بھی وہاں آ کر چپکے سے بچی کے ساتھ  سو گیا اور اس کے ساتھ جنسی حرکتیں کیں ۔ 

    والدین کی شکایت پر سی سی ٹی وی فوٹیج کے سہارے ملزم کی شناخت کرنے کے بعد ریلوے پولیس نے ملزم کو مرڈیشور پولیس کے حوالے کیا جہاں اسے پوکسو قانون کے تحت گرفتار کرنے کے بعد کاروار کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔


Share: